ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں ہوٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاکرملازم کی خودکشی

منگلورو میں ہوٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاکرملازم کی خودکشی

Thu, 27 Apr 2017 02:34:54    S.O. News Service

منگلورو 26؍اپریل (ایس او نیوز) یہاں بیندور ویل نامی علاقے میں ایک مشہور و معروف ہوٹل کے ملازم نے اسی ہوٹل کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ 
اطلاع کے مطابق کمار انٹرنیشنل ہوٹل کے کیشیئر نہال بھنڈاری (۲۳سال)نے ہوٹل کی ایک کھڑکی سے چھلانگ لگادی اور زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔مہلوک نے اقدام خودکشی سے قبل کوئی چٹھی یا ڈیتھ نوٹ نہیں چھوڑا ہے اور نہ ہی فی الحال اس کے اس طرح انتہائی قدم اٹھانے کی کوئی وجہ معلوم ہوئی ہے۔ کدری پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: